مکہ دفاعی معاہدہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے :مقررین
مکہ دفاعی معاہدہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے :مقررینتقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء، اساتذہ کی شر کت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام ‘‘مکہ باہمی دفاعی معاہدہ’’ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی نغمے پیش کیے گئے جبکہ مقررین نے معاہدے کی اہمیت اور پاک سعودی تعلقات پر روشنی ڈالی۔تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء، اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے فنکاروں نے وطن سے محبت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے موضوع پر ملی نغمے پیش کیے اور اپنے فن کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کی تاریخی دوستی و باہمی تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ادیب ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے ۔
مکہ باہمی دفاعی معاہدہ برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو خطے میں امن کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ڈاکٹر قمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زہرہ بتول نے کہا کہ کونسل کا مقصد فن، ادب اور ثقافت کے ذریعے قومی اہمیت کے موضوعات پر عوامی آگاہی پیدا کرنا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments