کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ پپلاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان اور کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر شاہد عزیز اور ان کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران عبد الستار ولد محمد صدیق سکنہ سرائے مہاجر، ضلع بھکر کو چیک کیا، جو محمد عابد علی ولد سراج الدین کے مکان میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مالک مکان اور کرایہ دار نے قانون کے مطابق کرایہ داری کا اندراج متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں نہیں کرایا، جو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments