مستری شادی شدہ خاتون کو لے گیا، لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی بھی غائب

مستری شادی شدہ خاتون کو  لے گیا، لاکھوں روپے کے  زیورات اور نقدی بھی غائب

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں ایک شادی شدہ خاتون کے مبینہ اغواء اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات و نقدی غائب ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گھر میں کام کرنے والا شفقت نامی مستری مبینہ طور پر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ایک شادی شدہ خاتون کو گھر سے لے گیا۔ الزام ہے کہ ملزمان جاتے ہوئے گھر کی الماری کے تالے توڑ کر تقریباً 5 تولہ طلائی زیورات، جن کی مالیت لگ بھگ 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ، اور 4 لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع خاتون کے خاوند جاوید نے پولیس کو دی، جس کی مدعیت میں ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ میں اغواء برائے زنا، چوری اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اور نامزد ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...