پپلاں پولیس کی کارروائی 2ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ پپلاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر شاہد عزیز اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد ارسلان ولد محمد سلطان سکنہ پپلاں کے قبضے سے 30 بور پستول جبکہ محمد ممتاز ولد امیر عبداللہ کے قبضے سے بھی 30 بور پستول برآمد کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اسلحہ کے حوالے سے کوئی قانونی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے ، جس پر انہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ پپلاں پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments