30 سالہ سرکاری ملازم پر اسرار طو ر پر غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک 105 شمالی سے 30 سالہ سرکاری ملازم پر اسرار طو ر پر غائب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق امتیاز احمد گزشتہ صبح 7 بجے موٹرسائیکل پر ساہیوال روڈ بائی پاس کی جانب روانہ ہوا تھا،اہل خانہ کے مطابق دوپہر تقریباً 3 بجے تک اس کے موبائل نمبروں پر رابطہ ہوتا رہا، تاہم اس کے بعد دونوں نمبرز بند ہوگئے ،اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف مقامات پر تلاش کیا لیکن امتیاز کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments