جوڑہ کلاں میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی، 2 ملز م گرفتار
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران جوڑہ کلاں پولیس نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے ایک ایک 30 بور پسٹل اور مجموعی طور پر 5 کارتوس برآمد ہوئے ۔ دونوں ملز موں کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments