منشیات کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا: لیفٹیننٹ کرنل رضوان

منشیات کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار  ادا کرنا ہوگا: لیفٹیننٹ کرنل رضوان

دریاخان(نمائندہ دنیا ) اے ڈی نارکوٹکس بھکر لیفٹیننٹ کرنل رضوان عاصم نے کہا ہے کہ منشیات فروش انسانی جانوں کے دشمن ہیں، ان کے خلاف بلاامتیاز اور کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل رضوان عاصم نے کہا کہ منشیات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے ، جس میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا چاہیے ۔ نوجوان نشے سے دور رہ کر اپنے والدین کے خوابوں کو بکھرنے سے بچائیں اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...