پراچہ خاندان کی بزرگ شخصیت بیگم خورشید احسان انتقال کر گئیں
بھیرہ (نامہ نگار ) سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ مرحوم کی اہلیہ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہارون احسان پراچہ کی والدہ اور پراچہ خاندان کی بزرگ شخصیت بیگم خورشید احسان انتقال کر گئیں۔
مرحومہ سابق ضلع ناظم سرگودھا انعام الحق پراچہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی مرحوم انوار الحق پراچہ کی بھاوج، سابق سٹی ناظم بھیرہ عزیز الحق پراچہ اور وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے سابق چیئرمین حسن انعام پراچہ کی چچی تھیں۔ مرحومہ نیک سیرت، ملنسار اور فلاحی جذبے سے سرشار خاتون تھیں۔ وہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم مختلف تنظیموں کے ساتھ فعال طور پر وابستہ رہیں اور خواتین کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیتی رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments