کندیاں پولیس کے نام پر مبینہ مک مکا اور لین دین کرنے والے 3 افراد کیخلاف مقدمہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کے نام پر مبینہ طور پر مک مکا اور لین دین کا دھندا کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی۔
ذرائع کے مطابق کچھ افراد ایک ہوٹل کو مبینہ طور پر بیٹھک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے شہریوں سے پولیس کے نام پر رقم وصول کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کرنے اور ان کے کام نکلوانے کی یقین دہانیاں بھی دلاتے تھے ۔اطلاع ملنے پر ڈی ایف سی تھانہ کندیاں موقع پر پہنچے تو وہاں موجود افراد مبینہ طور پر منتشر ہو کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلال، عالمگیر اور بابر مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کارروائی کے بعد مبینہ طور پر پولیس کے نام پر لین دین کرنے والے عناصر میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔تاہم مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی حیثیت عدالت میں پیش کیے جانے والے شواہد اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments