سرکاری اراضی کی نیلامی میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شاہد نعیم، اے سی پپلاں ظفر اقبال، ایم او آئی اینڈ ایس مدثر حسن اور ایم او فنانس ارسلان بابر نے شرکت کی۔اجلاس میں جنرل بس اسٹینڈ میانوالی پر واقع میونسپل کمیٹی کے مختلف کمرشل پلاٹس کو اوپن نیلامی کے ذریعے نیلام کرنے کے سلسلے میں ان کے کرایہ نامہ کا تعین کیا گیا، جبکہ دیگر سرکاری اراضی کی بھی رینٹ اسیسمنٹ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کی نیلامی کے عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے۔ اور تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments