طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو آفس پپلاں میں تقریب

طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر  ریسکیو آفس پپلاں میں تقریب

میانوالی (نامہ نگار)ملک کے دیگر شہروں کی طرح طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو آفس پپلاں میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوھدری ظفر اقبال تھے تقریب میں اسٹیشن انچارج ریسکیو پپلاں محمد عادل کے علاوہ ریسکیو 1122 کا عملہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ریسکیو آفس پپلاں میں طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوھدری ظفر اقبال نے ریسکیو اہلکاروں کی انسان دوست خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...