پپلاں پریس کلب کے وفد کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے ملاقات
کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں پریس کلب کے صدر ملک عبدالمجید بھمب کی قیادت میں پریس کلب کے عہدیداران و اراکین کے وفد نے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، علاقائی مسائل، صحافت اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سرپرست اعلیٰ رانا محمد علیم، سینئر نائب صدر راؤ محمد عمران، نائب صدر استاد عبدالقیوم مسلم، جوائنٹ سیکرٹری قیصر عباس، اراکین رانا بابر، حفیظ اللہ خان اور انفارمیشن سیکرٹری رانا زاہد وقاص شامل تھے ۔ اس موقع پر وفد نے سردار محمد سبطین خان کو پپلاں پریس کلب کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے آئندہ چند روز میں پریس کلب آنے کی یقین دہانی کرائی۔سردار محمد سبطین خان نے پپلاں پریس کلب کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments