نوجوان کو مبینہ طور پر میلہ منڈی مویشیاں سے لے جا کر بدفعلی کی کوشش
کندیاں(نمائندہ دنیا) 15 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر میلہ منڈی مویشیاں سے اپنے ساتھ لے جا کر ڈیرہ قریشیاں والہ کے قریب بدفعلی کی کوشش اور غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کا بیٹا گھر سے کبوتر فروخت کرنے کے لیے میلہ منڈی مویشیاں گیا تھا، جہاں سے مبینہ طور پر چار افراد اسے اپنے ساتھ لے گئے ۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے ڈیرہ قریشیاں والہ کے قریب نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کی اور اسے غیر اخلاقی حرکات پر مجبور کیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر کندیاں پولیس نے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments