ایم ڈی کیٹ امتحان کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ایم ڈی کیٹ(MDCAT) کے امتحان کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس گذشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف، ڈی ڈی کالجز سید تحسین شاہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، اے ڈی نادرا ملک ریاض، ڈی او سیکنڈری خالد خان ڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان 20 ستمبر کو ہوگا اور یو نیورسٹی آف میانوالی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں دو سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments