ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے ، سرگودھا میں 1098 طلبہ کی عملی CPR تربیت

ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے ، سرگودھا میں  1098 طلبہ کی عملی CPR تربیت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 سرگودھا کی جانب سے نوجوانوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے خصوصی تربیتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے 1098 طلبہ نے شرکت کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام طلبہ نے فرسٹ ایڈ سے متعلق آن لائن ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرنے کے بعد عملی CPR ٹریننگ حاصل کی۔ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ انسٹرکٹرز نے طلبہ کو CPR کی عملی مشق کروائی اور ہنگامی صورتحال میں بروقت اور درست ابتدائی طبی امداد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...