22 سالہ نوجوان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، فائرنگ سے زخمی

 22 سالہ نوجوان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، فائرنگ سے زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے دیووال میں 22 سالہ نوجوان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شعیب حسن کو زخمی کردیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق شعیب حسن موٹر سائیکل پر دیووال واپس آرہا تھا کہ سیم نالہ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک لیا اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔زخمی شعیب حسن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ متاثرہ نوجوان کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...