رات کی تاریکی میں مسلح شخص کا خاتون کے گھر دھاوا، فائرنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رات کی تاریکی میں مسلح شخص نے مبینہ طور پر خاتون کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوکر اسے زبردستی پکڑنے کی کوشش کی۔
شور مچانے پر خاتون کے دیور کو بھی فائرنگ کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ایف آئی آر کے مطابق طرطی پور کی رہائشی صدف نوید بچوں کے ہمراہ گھر کے صحن میں سو رہی تھی کہ بجلی کی بندش کے دوران محمد فیاض مبینہ طور پر پسٹل سمیت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا اور خاتون کو زبردستی پکڑنے کی کوشش کی۔ خاتون کے شور مچانے پر ساتھ والے گھر سے اس کا دیور موقع پر پہنچا تو ملزم نے مبینہ طور پر اس پر تین فائر کیے ، تاہم وہ محفوظ رہا۔پولیس کے مطابق ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسے اس سے قبل بھی راستے میں مبینہ طور پر حراساں کرتا رہا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments