ریٹائرڈ کانسٹیبل ظہور احمد کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب
ریٹائرڈ کانسٹیبل ظہور احمد کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریبریٹائر ہونے والے افسران اور اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں :ڈی پی او سرگودھا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر محکمہ پولیس سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں تھانہ بھاگٹانوالہ میں کانسٹیبل ظہور احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے دوران کانسٹیبل ظہور احمد کی محکمہ پولیس میں طویل عرصے تک فرض شناسی، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے ان کی محکمانہ خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسران اور اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے محکمہ پولیس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments