فاروقہ:سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، پانی گھروں میں داخل

 فاروقہ:سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، پانی گھروں میں داخل

فاروقہ:سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، پانی گھروں میں داخل بارش کا پانی گراؤنڈ ہائی سکول سمیت قریبی گھروں میں داخل ہو جاتا ، لو گوں کو مشکلات

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) فاروقہ میں سیوریج اور نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور گراؤنڈ ہائی سکول میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت کی جانب سے شہر کی ترقی اور نکاسی آب کے منصوبوں کے لیے متعدد مرتبہ کروڑوں روپے کی گرانٹس جاری کر کے نالے تعمیر کرائے گئے ۔ گراؤنڈ ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ بھی تقریباً 50 لاکھ روپے کی لاگت سے نالا تعمیر کیا گیا تھا، جس کا پانی سیم نالہ میں ڈالا جاتا تھا۔شہریوں کے مطابق مذکورہ نالا کچھ عرصہ فعال رہا تاہم بعدازاں مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر قبضہ گروپ کی سرگرمیوں کے باعث بند کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں بارش کے دوران پانی کی نکاسی کا نظام متاثر ہونے لگا۔ نالا بند ہونے سے بارش کا پانی گراؤنڈ ہائی سکول سمیت قریبی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی فوری صفائی کروا کر اسے بحال کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...