رشوت لیتے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار، 30 ہزار روپے برآمد

 رشوت لیتے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار، 30 ہزار روپے برآمد

رشوت لیتے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار، 30 ہزار روپے برآمداسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا

خوشاب (نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت اداروں میں شفافیت اور رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران اینٹی کرپشن پولیس نے نور پور تھل میں کارروائی کرتے ہوئے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اربن یونٹ کے سرویئر سمیت 3 افراد کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ گرفتار ملزمان نعمان رفیق، ظفر حسین اور محمد اکرم کے قبضہ سے مبینہ طور پر رشوت کی مد میں وصول کیے گئے 30 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شہری شہباز حسین سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت قرض کی فراہمی کے سلسلے میں مبینہ طور پر رشوت وصول کی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...