ڈپٹی کمشنر کا دارالاطفال کا دورہ، بچوں کو سہولیات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا دارالاطفال کا دورہ، بچوں کو سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دارالاطفال کا دورہ، بچوں کو سہولیات کا جائزہ 37 بچے رہائش پذیر ،کفالت مخیر حضرات کے تعاون سے کی جا رہی : بریفنگ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے دارالاطفال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں مقیم بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تنظیم کے صدر محسن خان اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات یوسف خان چغتائی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دارالاطفال میں 37 بچے رہائش پذیر ہیں، جن کی کفالت مخیر حضرات کے تعاون سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو مختلف تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور بورڈنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان نادار اور یتیم بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے دارالاطفال میں مقیم بچوں کی کفالت پر تنظیم کے عہدیداران اور مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو سویٹ ہوم کے احاطے میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عمر فاروق، اے ڈی سی میونسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ایم سی مبشر کلیم گل، ایس ڈی ای او پیر جمشید گلزار ملک سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...