تھل :رنگپور بگھور میں مویشیوں میں لمپی سکن ، ہلاکتوں کا خدشہ

تھل :رنگپور بگھور میں مویشیوں میں لمپی سکن ، ہلاکتوں کا خدشہ

تھل :رنگپور بگھور میں مویشیوں میں لمپی سکن ، ہلاکتوں کا خدشہملک عبدالرحمن کہاوڑ کی تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گائے ہلاک ہو گئی

خوشاب (نمائندہ دنیا)تھل کے گاؤں رنگپور بگھور میں مویشیوں میں لمپی سکن بیماری پھیلنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، گزشتہ روز کسان ملک عبدالرحمن کہاوڑ کی تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گائے بیماری کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئی، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق متاثرہ مویشیوں کی جلد اور جسم پر 2 سے 5 سینٹی میٹر سائز کی سخت، گول اور ابھری ہوئی گلٹیاں بن جاتی ہیں جبکہ آنکھوں اور ناک سے پانی یا رطوبت بہنے لگتی ہے ، جس کے بعد جانور ہلاک ہو جاتا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیماری پر قابو پانے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کو متاثرہ علاقے کا فوری سروے کرنے اور بیمار مویشیوں کے علاج کے لیے مؤثر اقدامات کا پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...