بھٹہ مالکان کی من مانیاں، اینٹیں 16 ہزار فی ہزار تک فروخت

 بھٹہ مالکان کی من مانیاں، اینٹیں 16 ہزار فی ہزار تک فروخت

بھٹہ مالکان کی من مانیاں، اینٹیں 16 ہزار فی ہزار تک فروخت اینٹوں کا سائز بھی پہلے کی نسبت چھوٹا کر دیا گیا ،عوام کو دوہرا نقصان اٹھانا پڑ رہا

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں اور پپلاں میں بھٹہ خشت مالکان کی جانب سے مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اینٹیں 15 ہزار سے 16 ہزار روپے فی ہزار تک فروخت کی جا رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق ایک طرف اینٹوں کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اینٹوں کا سائز بھی پہلے کی نسبت چھوٹا کر دیا گیا ہے ، جس کے باعث عوام کو دوہرا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ مہنگے داموں کم سائز اور مبینہ طور پر ناقص اینٹیں خریدنے کے باعث عام شہریوں کے لیے مکان تعمیر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ ادارے صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے بھٹہ مالکان مبینہ طور پر اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کم سائز کی اینٹیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...