ڈپٹی کمشنر کا اجلاس، سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا اجلاس، سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا اجلاس، سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث نامکمل کالجوں کے تعمیراتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی زیرصدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عمر فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئن ایریگیشن جناح بیراج احمد رفیق، ایکسئن ایریگیشن میانوالی ڈویژن ملک محمد نوید، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید تحسین شاہ، ایس ڈی او بلڈنگز ملک نعمان سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث نامکمل کالجوں کے تعمیراتی منصوبوں کے علاوہ تحصیل عیسیٰ خیل کے برساتی پہاڑی نالوں کے سیلابی پانی اور کچہ کے علاقوں کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت کی کہ کالجوں کی عمارتوں کے تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے درکار فنڈز کی ڈیمانڈ کا کیس تیار کرکے ہائر ایجوکیشن کو بھجوایا جائے تاکہ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام متعلقہ علاقوں کا سروے کرکے جامع رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ متاثرہ علاقوں کو مستقبل میں سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت لائحہ عمل تیار کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...