تھانہ میانی پولیس کا ناجائز اسلحہ کیخلاف آپریشن، 4 ملزم گرفتار
تھانہ میانی پولیس کا ناجائز اسلحہ کیخلاف آپریشن، 4 ملزم گرفتار چاروں ملز موں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج
میانی (نامہ نگار )تھانہ میانی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او امتیاز بھاگت کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم محمد افضال سے کلاشنکوف، ملزم محمد حیات سے 223 بور رائفل، ملزم مجاہد سے 12 بور ریپیٹر جبکہ ملزم محمد گلریز کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر لیں۔ کارروائی میں قیصر گوندل، عدنان حطار اور کانسٹیبل رانا وسیم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ پولیس نے چاروں ملز موں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس ایچ او امتیاز بھاگت نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments