خاتم النبیین ہارٹ سنٹرمیں دل کے علاج کی فیسوں میں بڑی کمی

خاتم النبیین ہارٹ سنٹرمیں دل کے علاج کی فیسوں میں بڑی کمی

خاتم النبیین ہارٹ سنٹرمیں دل کے علاج کی فیسوں میں بڑی کمی سٹنٹس کی قیمتیں 30 سے 65 ہزار روپے تک کم،لیبارٹری ٹیسٹ قیمتوں میں بھی کمی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) خاتم النبیین ہارٹ سنٹر نے دل کے مریضوں کے لیے علاج مزید سستا کرنے کا اعلان کر دیا، ایک سٹنٹ کی قیمت میں 30 ہزار، دو سٹنٹس کی قیمت میں 45 ہزار جبکہ تین سٹنٹس کی قیمت میں 65 ہزار روپے تک کمی کر دی گئی۔ خاتم النبیین ہارٹ سینٹر کے سرپرست حضرت خواجہ خلیل احمد نے کہا ہے کہ ادارہ ٹرسٹ کی حیثیت سے بلا منافع کام کر رہا ہے اور بڑھتی مہنگائی کے باعث غریب مریضوں کو ریلیف دینے کے لیے علاج کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب ایک سٹنٹ 2 لاکھ 5 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 75 ہزار، دو سٹنٹس 3 لاکھ کے بجائے 2 لاکھ 55 ہزار جبکہ تین سٹنٹس 4 لاکھ کے بجائے 3 لاکھ 35 ہزار روپے میں ڈالے جائیں گے ۔ انجیوگرافی کی فیس بھی 20 ہزار سے کم کر کے 18 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے ۔حضرت خواجہ خلیل احمد نے بتایا کہ خاتم النبیین ٹرسٹ کو میڈیکل کمپلیکس کا درجہ دیا جا رہا ہے اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں خاتم النبیین میڈیکل کمپلیکس مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد مریضوں کو مزید بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...