شادی کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی و تشدد کا نشانہ بنانیکا الزام
شادی کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی و تشدد کا نشانہ بنانیکا الزامننکانہ صاحب کی انعم کو حسن نامی نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر بلایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو مبینہ طور پر چار روز تک اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب کی رہائشی انعم بی بی کو حسن نامی نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر چک 107 جنوبی بلوایا، جہاں ملزم نے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اسے مبینہ طور پر چار روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ شروع کرادیا جبکہ اس کی اطلاع پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments