شہری کے رقبے سے 8 لاکھ 82 ہزار روپے کا سامان چوری
شہری کے رقبے سے 8 لاکھ 82 ہزار روپے کا سامان چوری 54 کنال سے زائد رقبے پر کھڑی مو نجی سپر کی فصل کاٹنے ، قبضے کی کو شش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 161 شمالی میں مبینہ مسلح افراد نے شہری کے زرعی رقبے سے 8 لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کی کھاد، سولر پلیٹس اور انورٹر چوری کرنے کے بعد فصل پر قبضے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق خالد امیر نے اپنے رقبے پر قائم کمرے میں 12،12 گٹو نائٹرو فاس اور یوریا، 16 سولر پلیٹس بمعہ اسٹینڈ اور ایک انورٹر رکھا ہوا تھا، جسے ملزمان مبینہ طور پر مزدا گاڑی میں لوڈ کرکے لے جا رہے تھے ۔ روکنے کی کوشش کے باوجود ملزمان سامان لے کر فرار ہوگئے ۔بعدازاں ملزمان مبینہ طور پر اسلحہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے ہمراہ دوبارہ رقبے پر پہنچ گئے اور 54 کنال سے زائد رقبے پر کھڑی مو نجی سپر کی فصل کاٹنے اور ٹریکٹر کے ذریعے نقصان پہنچا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اہل علاقہ کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments