ڈرائیور کو نشہ آور چیز سونگھا کر ڈکیتی، رکشہ اور سامان لوٹ لیا

 ڈرائیور کو نشہ آور چیز سونگھا کر ڈکیتی، رکشہ اور سامان لوٹ لیا

ڈرائیور کو نشہ آور چیز سونگھا کر ڈکیتی، رکشہ اور سامان لوٹ لیا ملز موں نے محمد ممتاز کو شلوار کے نالے سے باندھا اور قریبی باغ میں پھینک دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سواریاں بن کر رکشہ میں بیٹھنے والے دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ڈرائیور کو نشہ آور چیز سونگھا کر بے ہوش کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور باغ میں پھینک کر رکشہ، نقدی، موبائل فون اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ واقعے میں مجموعی طور پر تقریباً 3 لاکھ روپے کے نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کا رہائشی محمد ممتاز دو سواریاں لے کر قینچی موڑ سے 51 شمالی کی جانب روانہ ہوا۔ راستے میں ویران جگہ پر پہنچنے کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر رکشہ رکوایا اور ڈرائیور کو کوئی چیز سونگھا کر بے ہوش کردیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد محمد ممتاز کو شلوار کے نالے سے باندھا اور قریبی باغ میں پھینک دیا۔بعدازاں ملزمان رکشہ چنگ چی، نقدی، موبائل فون، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ شخص کو تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوش آیا تو اس نے خود کو آزاد کرکے سڑک پر پہنچنے کے بعد پولیس کو 15 پر اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان اور مسروقہ رکشہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...