لائن مین پر 9 افراد کا تشدد، کپڑے پھاڑ دیے ملازمین کا احتجاج
لائن مین پر 9 افراد کا تشدد، کپڑے پھاڑ دیے ملازمین کا احتجاجساتھی ملازمین نے مداخلت کرکے سکندر حیات کو حملہ آوروں سے چھڑایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ لکسیاں کی حدود ٹھہٹری کالونی میں بجلی کی خرابی دور کرنے والا فیسکو لائن مین مبینہ طور پر 9 افراد کے تشدد کا نشانہ بن گیا۔ واقعے کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی۔ذرائع کے مطابق فیسکو لائن مین سکندر حیات بجلی کی خرابی دور کرنے کے لیے پول پر چڑھا اور کام مکمل کرکے نیچے اترا تو مبینہ طور پر ملزمان نے اسے گھیر لیا۔ ملزمان نے ڈنڈوں سے لائن مین پر تشدد کیا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔ ساتھی ملازمین نے مداخلت کرکے سکندر حیات کو حملہ آوروں سے چھڑایا۔واقعے کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر سکندر حیات کو دوبارہ علاقے میں آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ تھانہ لکسیاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین نامزد ملزمان سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کرلیا، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ملزمان کی عدم گرفتاری پر واپڈا ہائیڈرو یونین کے چیئرمین محمد امیر کی زیر قیادت واپڈا ملازمین نے احتجاج کیا اور ہڑتال کی۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ لائن مین پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments