کوٹ مومن میں غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزم گرفتار

کوٹ مومن میں غیر قانونی اسلحہ  کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزم گرفتار

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ لکسیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملز موں کو گرفتار کر کے 2 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لیے ۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان انور اور عدنان علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں ملزمان کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد ہوئے ، جنہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر کے ان کیخلاف متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، نمائش اور اسلحہ لے کر گھومنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی .اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اسلحہ کلچر کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...