عالمی یومِ فرسٹ ایڈ پر ریسکیو 1122 شاہپور کی تربیتی سرگرمیاں
شاہپور صدر (نامہ نگار )عالمی یومِ فرسٹ ایڈ کے موقع پر ریسکیو 1122 شاہپور کی جانب سے عوام میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت، ہنگامی حالات میں فوری ردعمل اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو فرسٹ ایڈ کی بنیادی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122 شاہپور کے زیر اہتمام ڈگری کالج ویمن شاہپور صدر، ڈگری کالج فار بوائز شاہپور صدر اور کامرس کالج شاہپور صدر میں خصوصی تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے ، جن میں طلبہ و طالبات کو حادثات، طبی ہنگامی صورتحال اور دیگر ناگہانی واقعات کے دوران ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے شرکاء کو مختلف طریقہ کار عملی طور پر سمجھائے اور ان سے مشقیں بھی کروائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments