ڈی پی او کا تھانہ ساجد شہید اور سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ

ڈی پی او کا تھانہ ساجد شہید اور سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ

ڈی پی او کا تھانہ ساجد شہید اور سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہشہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح : گفتگو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ جات کی سطح پر شہریوں کی دادرسی اور مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ ساجد شہید اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی پی او نے دونوں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور شہریوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات، ان کے اندراج اور روزنامچے کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت چیک کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے ۔ ڈی پی او نے تھانوں میں حوالات کی صفائی، سیکیورٹی انتظامات اور حوالاتیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور عام شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا، میرٹ پر تفتیش اور فوری دادرسی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...