دن میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے دعوے جھوٹے، بڑی گاڑیوں سے حادثات کا خدشہ

دن میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے دعوے جھوٹے، بڑی گاڑیوں سے حادثات کا خدشہ

خاص طور پر سکول اور کالجز کے اوقات میں سڑکوں پر بچوں، طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ، متعلقہ اہلکار مبینہ طور پر ا بڑی ٹریفک روکنے کے بجائے معمول کی ٹریفک چیکنگ تک محدود

سرگودھا (سٹاف رپورٹر ) شہر میں دن کے اوقات ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ممنوعہ شاہراہوں پر بھاری گاڑیاں بلا روک ٹوک رواں دواں ہونے سے شہریوں، بالخصوص اسکول جانے والے بچوں اور خواتین کے لیے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق قبرستان روڈ، عید گاہ روڈ، اعظم مارکیٹ روڈ، گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول روڈ، گجر محلہ روڈ اور گرلز کالج روڈ سمیت شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر ٹرک، ڈمپر اور دیگر بھاری گاڑیاں مبینہ طور پر پابندی کے اوقات میں بھی داخل ہو رہی ہیں۔خاص طور پر سکول اور کالجز کے اوقات میں سڑکوں پر بچوں، طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ، ایسے میں ہیوی ٹریفک کی بلا روک ٹوک آمدورفت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ اور کاغذات کی چیکنگ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، تاہم شہر کے گنجان آباد علاقوں اور مصروف شاہراہوں پر ممنوعہ اوقات میں داخل ہونے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دیتی۔شہری حلقوں کے مطابق پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہو رہی ہے جبکہ متعلقہ اہلکار مبینہ طور پر انہیں روکنے کے بجائے معمول کی ٹریفک چیکنگ تک محدود ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او اور ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے ممنوعہ اوقات میں شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کیخلاف فوری اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...