خواتین کو ہراساں کرنے ، تشدد اور قتل کی دھمکی دینے پرمقدمہ درج

خواتین کو ہراساں کرنے ، تشدد اور  قتل کی دھمکی دینے پرمقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رکشہ روک کر خواتین کو مبینہ تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پر قانون حرکت میں آ گیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔۔۔

 تین نامعلوم افراد نے استقلال آباد اسٹاپ پر رکشہ روک کر ڈاکٹر نور الہدیٰ سمیت خواتین سے مبینہ طور پر مارپیٹ کی، ایک ملزم نے پستول لہرا کر ڈاکٹر نور الہدیٰ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی، متاثرہ خاتون کے مطابق لوگوں نے مداخلت کرکے اسے ملزمان سے بچایا ،بعدازاں اطلاع ملنے پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے ، تشدد اور قتل کی دھمکی دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...