رواں سال 300 سے زائد موبائل فونز برآمد ، مالکان کے حوالے

رواں سال 300 سے زائد موبائل  فونز برآمد ، مالکان کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال 300 سے زائد موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیٔے۔

پولیس کے مطابق صرف ماہ اگست کے دوران 61 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے جبکہ سال 2026 کے دوران اب تک 300 سے زائد موبائل فونز ریکور کیے جاچکے ہیں، برآمد شدہ موبائل فونز اے ایس پی یو ٹی عروب طارق نے اصل مالکان کے حوالے کیے ، موبائل فونز واپس ملنے پر شہریوں نے سرگودھا پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...