ڈی پی او سرگودھا شہید کانسٹیبل محمد محسن اور محمد حسین کے گھر پہنچ گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کے شہداء کی فیملیز کی خیریت دریافت کرنے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم شہید کانسٹیبل محمد محسن اور شہید کانسٹیبل محمد حسین کے گھر پہنچ گئے۔
ڈی پی او نے شہید کانسٹیبل محمد محسن اور شہید کانسٹیبل محمد حسین کے اہلِ خانہ سے ملاقات کیاورشہداء کے اہلِ خانہ کی خیریت دریافت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،ڈی پی او نے شہید کانسٹیبل محمد حسین کی بیٹی سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال پولیس محکمہ کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments