برھان اعوان انڈر 15 کا فیفا ورلڈکپ اور دیگر انٹرنیشنل فٹ بال ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا
میانوالی (نامہ نگار)3شہر کے باصلاحیت نوجوان برھان اعوان کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں سلیکٹ کیا ہے۔
وہ انشاء اللہ انڈر 15 کا فیفا ورلڈکپ کپ اور دیگر انٹرنیشنل فٹ بال ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا شاہد کھوکھر چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اپنے مراسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کو فوری اس کو پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست کی ہے برہان اعوان حال ہی میں راولپنڈی فائنل سلیکشن کیمپ مکمل کرکے آیا ہے اب وہ سیالکوٹ فائنل ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد جرمنی قومی ٹیم کی نمائندگی کے روانہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments