ملک محمد علی ساول ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر نامزد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خوشاب میں توسیع کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول کو کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ۔
اس ضمن میں چیف سیکرٹری پنجاب کے دستخطوں سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، ملک محمد علی ساول کی بطور ممبر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ نامزدگی کر پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے انکی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی توانائیاں عوامی ترجیحات کے مطابق بروئے کا رلائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments