مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں خصوصی محفلِ میلادالنبیؐ منعقد ہوگی

مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں  خصوصی محفلِ میلادالنبیؐ منعقد ہوگی

بھیرہ(نامہ نگار)جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں انجمن فدایانِ رسول ﷺ کے زیرِ اہتمام مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں خصوصی محفلِ میلادالنبی ﷺ منعقد ہوگی۔

 محفل کی صدارت مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کریں گے جبکہ اسلافِ بگویہ کے حقیقی جانشین ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی خصوصی خطاب کریں گے ۔محفل میں پروفیسر رانا قاری عبدالجبار سمیت دیگر علماء کرام، نعت خواں حضرات اور عاشقانِ رسول ﷺ شرکت کریں گے ۔ محفل میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، آپؐ  کی تعلیمات، اخلاقِ حسنہ اور محبتِ رسول ﷺ کے موضوعات پر اظہارِ خیال کیا جائے گا جبکہ نعت رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...