گارنٹی کے چیکس کے تنازع نے معاملہ پولیس تک پہنچا دیا

 گارنٹی کے چیکس کے تنازع نے معاملہ پولیس تک پہنچا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایک کروڑ روپے کی جائیداد کے لین دین، 25 لاکھ کے چیک اور مبینہ طور پر گارنٹی کے طور پر رکھے گئے دیگر چیکس کے تنازع نے معاملہ پولیس تک پہنچا دیا۔

 درخواست گزار حسن نصیر خان کے مطابق اس نے شبیر احمد وڑائچ سے لاری اڈا روڈ پر دو مرلہ جگہ ایک کروڑ روپے میں خریدی، معاہدے کے تحت 25 لاکھ روپے نقد جبکہ بقیہ رقم کے لیے تین چیکس دیے گئے ، درخواست گزار کا الزام ہے کہ تینوں چیکس میں سے آخری 25 لاکھ روپے کا چیک بھی نقد وصول کیے جانے کے باوجود مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا اور اس کی بنیاد پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جو تفتیش کے بعد خارج ہوگیا،تمام واجبات اور جائیداد کی رقم ادا ہونے کے باوجود دستاویزات واپس نہیں کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...