سرگودھا روڈ پر مظفر لنک روڈ پرکار کو حادثہ.کار سوار تین افراد شدید زخمی

سرگودھا روڈ پر مظفر لنک روڈ پرکار کو  حادثہ.کار سوار تین افراد شدید زخمی

میانوالی (نامہ نگار )واں بھچراں سے 3 کلومیٹر میانوالی سرگودھا روڈ پر مظفر لنک روڈ پر تیز رفتار کار کو شدید حادثہ.کار سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ مظفر لنک روڈ سے آنے والی ایک مسافر بس نے مین روڈ کے قریب بریک لگائی تو اسی اثنا میں مین روڈ پر سرگودھا سائیڈ سے آنے والی تیز رفتار مہران کار ڈرائیور نے بس سے بچنے کوشش کی مگر کار پلٹی کھاتے ہوئے دور جا گری۔جس سے کار سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو1122 نے میانوالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں ایک شدید زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...