تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہپور میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب

تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہپور  میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب

شاہپور صدر (نامہ نگار )حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہپور میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

 جس میں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب سردار محمد عاصم شیر میکن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سردار محمد عاصم شیر میکن نے اپنے خطاب میں معاشرے میں انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے وکلاء برادری اور بار ایسوسی ایشنز کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

تقریب کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہپور کے لیے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی فراہم کیا گیا، جس کا مقصد بار کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی بہتری اور دیگر ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔ اس موقع پر سردار محمد عاصم شیر میکن نے وکلاء کے لیے چیمبرز کی تعمیر، ڈسپنسری اور وکلاء کالونی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی اقدامات اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہپور ملک سیف اللہ اعوان، جنرل سیکرٹری رانا زاہد سرفراز سمیت دیگر عہدیداران اور وکلاء موجود تھے ۔ بار عہدیداران نے حکومت پنجاب کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اور وکلاء کو درپیش مختلف مسائل، خصوصاً سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے سردار محمد عاصم شیر میکن کو آگاہ کیا۔سردار محمد عاصم شیر میکن نے وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور حکومت و قانونی برادری کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیر میکن

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...