بزرگ خاتون بیگم خورشید احسان مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
بھیرہ(نامہ نگار) اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین ہارون احسان پراچہ کی والدہ، سابق وفاقی وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ مرحوم کی اہلیہ اور پراچہ خاندان کی بزرگ خاتون بیگم خورشید احسان مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب پراچہ ہاؤس بھیرہ کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے بیگم خورشید احسان مرحومہ کی زندگی، سماجی و فلاحی خدمات اور اہلِ علاقہ کے ساتھ حسنِ سلوک پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے ہمیشہ حقوق العباد کا خیال رکھا اور اپنی زندگی دوسروں کی مدد، خیر خواہی اور فلاحی کاموں میں گزاری۔ ان کی وفات اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ ان تمام افراد کے لیے بھی بڑا صدمہ ہے جو ان کی شفقت اور محبت سے فیض یاب ہوتے رہے ۔ علماء کرام نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments