آگ لگنے سے محنت کش کا کھوکھا جل گیا

 آگ لگنے سے محنت کش  کا کھوکھا جل گیا

میانوالی (نامہ نگار)نواحی علاقہ کندیاں کے محلہ نئی آبادی، سیلواں ڈریال چوک جرنیلی روڈ پر غریب محنت کش مشتاق کے روزگار پر رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر آگ کا وار کر دیا گیا ۔

سبزی اور گوشت فروخت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے محنت کش کا کھوکھا جل کر خاکستر ہوگیا ۔منڈی کے قرض تلے پہلے ہی دبا غریب مشتاق اب روزگار کا واحد ذریعہ بھی کھو بیٹھا سوال یہ ہے کہ یہ آگ حادثاتی طور پر لگی یا کسی نے غریب کے چولہے کو جان بوجھ کر بجھایا قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...