حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے ، طاہر یوسف

 حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے  کیلئے اہم اقدامات کیے ، طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام دینے ، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

 وزیراعظم اور ان کی ٹیم مشکل معاشی حالات کے باوجود ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور ملکی مفاد کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔، وفاقی حکومت کی کاوشوں سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کو بہتر مستقبل کی امید ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...