نہری پانی کی بندش پر تنازعہ جھگڑے میں بدل گیا ، نوجوان زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے نصیر پور کلاں میں نہری پانی کی بندش پر تنازعہ اس وقت خونریز جھگڑے میں بدل گیا جب فصلوں کو پانی دینے والے نوجوان کو مبینہ طور پر گھیر کر سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ احمد شیر نہری پانی کی نگرانی کے لیے جا رہا تھا کہ راستہ میں خالد اور کلیم اﷲ نے نہری پانی پر کٹ لگا کر اپنی فصلوں کو غیر قانونی طور پر سیراب کر رہے تھے جنہیں مذکورہ شخص نے منع کیا تو دونوں ملزمان دو نامعلوم افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر اس پر حملہ آور ہوگئے ، بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے پر تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments