مزدوری سے واپس آنے والے شخص ،والدہ و بہن پر حملہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مٹھ لک میں مزدوری سے واپس آنے والے شخص اور اسے بچانے آنے والی والدہ و بہن پر مبینہ مسلح حملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد حیات مزدوری سے واپس گھر کے قریب پہنچا تو مولا بخش، الٰہی بخش، اﷲ بخش، شعیب، جاوید، خضر حیات اور ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر اسے سوٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، شور سن کر والدہ صفوراں بی بی اور بہن شہناز بی بی اسے بچانے آئیں تو ملزمان نے ان پر بھی مبینہ طور پر حملہ کرکے انہیں بھی لہولہان کر دیا،چیخ و پکار پر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور مداخلت کرکے زخمیوں کو ملزمان سے بچایا، اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments