خوشاب اور میانوالی کومربوط کرنے کیلئے پراجیکٹ ادھورا رہ گیا
خوشاب اور میانوالی کومربوط کرنے کیلئے پراجیکٹ ادھورا رہ گیا گیارہ سال کاگزرنے کے باوجود خوشاب احمدآباد موٹر وے لنک روڈ مکمل نہیں ہوئی
خوشاب(نمائندہ دنیا)پنجاب کے دو اضلاع خوشاب اور میانوالی کو براہ راست قومی شاہراہ موٹر وے سے مربوط کرنے کیلئے شروع کیا جانیوالا پراجیکٹ ادھورا رہ گیا ، گیارہ سال کا طویل عرصہ گزربے کے باوجود تکمیلی مراحل میں داخل ہونے کے باوجود خوشاب احمدآباد موٹر وے لنک روڈ مکمل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اس پراجیکٹ پر قومی خزانے سے خرچ کی جانیوالی زر کثیر ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ، اس اہم ترین منصوبہ کے تحت مسلم لیگ(ن)کے پہلے دور اقتدار میں خوشاب جوہرآباد اور کدھی کے مواضعات کو مجوزہ انٹرچینج احمد آباد سے ملانے کیلئے اس شاہراہ کاتعمیراتی کام شروع کرایا گیا اور ضلع خوشاب کی باؤنڈری لائن تک کروڑوں روپے کے اخراجات سے سڑک مکمل کر لی گئی ۔ لیکن اس کے تکمیلی مرحلہ میں داخل ہوتے ہی الیکشن 2018 کے دور ان ای سی پی کی جانب سے عام انتخابات کے باعث تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے گئے جس کی وجہ سے اس کا تعمیراتی کام رک گیا ، انتخانی مرحلہ مکمل ہونے اور حکومت کی تبدیلی کے بعد ابھی تک دوبارہ شروع نہیں ہوا۔ علاقہ کے مکینوں کے مطابق احمد آباد موٹر وے لنک روڈ کی تعمیر سے خوشاب اور ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کا موٹروے سے فاصلہ کم ہو جائے گا اس اہم شاہراہ سے صرف خوشاب ہی نہیں اضلاع بھکر اور میانوالی کے مسافر بھی استفادہ کر سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments