پانی کا جوہڑ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا
پانی کا جوہڑ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا پورے علاقہ میں تعفن پھیلا ہوا ،شہریوں کیلئے گزرنا بھی ممکن نہیں رہا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے مرکزی قبرستان نسیم کالونی کے قریب ایدھی روڈ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر گندے اور بد بو دار پانی کا جوہڑ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ، جوہر آباد کی آباد کاری کے دوران شہر کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی گرین بیلٹ ارباب اختیار کی عدم توجہی کے سبب گندے اور بد بو دار پانی کے جھڑ کی شکل اختیار کر چکی ہے جسکی وجہ سے پورے علاقہ میں بد بو اور تعفن پھیلا ہوا ہے اور شہریوں کیلئے وہاں گزرنا بھی ممکن نہیں رہا ، جوہڑ کی شکل میں جمع ہونے والا سیوریج کا گندا پانی مچھروں اور مکھیوں کی افزائش گاہ بنا ہوا ہے ، جس سے ڈینگی، ملیریا اور دیگر وبائی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے علاقہ کے مکینوں کے مطابق نسیم کالونی میں سیوریج پائپ لا ئینوں کی تنصیب کے دوران کالونی کی دو گلیوں کو نظر انداز کیا گیا جس کہ وجہ اس گلیوں کا گندہ پانی گرین بیلٹ پر جمع ہو رہا ہے ، انہوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی کہ گندے پانی کے اس جوہڑ کے خاتمہ اور نسیم کالونی کی سیوریج پراجیکٹ میں نظر انداز کی جانیوالی گلیوں میں پائپ لائنوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو گنڈے پانی کے عذاب سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments